ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام میں ہلاک ہونے والی امریکی صحافی کے لواحقین کا اسد حکومت کے خلاف مقدمہ

شام میں ہلاک ہونے والی امریکی صحافی کے لواحقین کا اسد حکومت کے خلاف مقدمہ

Sun, 10 Jul 2016 17:41:16  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی خاتون صحافی میری کول وِن کے ورثا نے شامی حکومت کے خلاف ایک امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اِس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میری کول وِن کو شامی حکومت نے ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا تھا۔ خاتون صحافی 22فروری سن 2012میں ہلاک ہوئی تھی۔ وہ نیویارک شہر کی رہائشی تھی۔ اپنی موت سے قبل خاتون صحافی نے شامی حکومت کے کریک ڈاؤن اور اُس کے شامی آبادی پر ہونے والے اثرات کے بارے میں ایک رپورٹ روانہ کی تھی۔ نیویارک میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے بھی کہہ چکی ہے کہ حالات و شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر کول وِن کی ہلاکت میں شامی حکومت ملوث تھی۔


Share: